کاروار:5؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماجالی دیہات میں ایکسائز محکمہ کے افسران نے چھاپہ مارتے ہوئے غیرقانونی طورپر ذخیرہ کردہ 400 لیٹر کی گواشراب ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ماجالی کی مچھلی مارکیٹ اور تلی ماتی جنگل میں چھپا کر رکھی گئی غیر قانونی شراب کو ضبط کرلیا ہے۔ ضبط شدہ شراب میں 190لیٹر گوا شراب، 170لیٹر گوا فینسی اور40لیٹر بئیر شامل ہے۔ شراب کی ذخیرہ اندوزی کس نے کی تھی ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے اور کوئی ملزم گرفتار نہیں ہواہے۔ ضبط شدہ شراب کی کل مالیت 95ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ ایکسائز آفیسر ایل منجوناتھ کی قیادت میں ایکسائز کا عملہ شریک تھا۔ معاملے کو لے کر دو الگ الگ کیس درج کرلئے گئے ہیں۔